مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چین اور پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے اور مذاکرات کی بحالی پر زور دیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے مطابق شنگھائی میں جمعرات کو چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ وانگ یی نے تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں پر قائم رہیں اور جنگ بندی سے متعلق طے شدہ مفاہمتی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
چینی وزارت خارجہ نے مزید بتایا کہ چین خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا اور تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کو ہی بہترین راستہ سمجھتا ہے۔
واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ اس سے قبل اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں بھی ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکراتی عمل کی حمایت کا اعادہ کر چکے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ایسے جامع معاہدے کی ضرورت پر زور دیا تھا جو خطے کے تمام ممالک کے لیے قابل قبول ہو۔
آپ کا تبصرہ